ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / میسور۔ میدکری میں تین ہاتھی مردہ پائے گئے 

میسور۔ میدکری میں تین ہاتھی مردہ پائے گئے 

Thu, 23 Jun 2016 15:41:20  SO Admin   (یواین آئی )

میسور /میدکری ۔ 22جون (یواین آئی ) کرناٹک کے کوڈاگو ۔ میسورو جنگلاتی علاقہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3ہاتھی مردہ پائے گئے ۔پہلے معاملہ میں میسورو ضلع کے ناگرہول نیشنل پارک کے کالاہالا رینج میں ایک نر ہاتھی مردہ پایا گیا۔ اس کی نعش کی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ 7یا 8گھنٹے پہلے اس کی موت ہوئی۔گولیوں سے زخمی ہونے کے کوئی علامات نہیں پائے گئے اور اس ہاتھی کی طبعی وجوہات کے سبب موت ہوئی۔ تاہم اس کے دانت آسانی سے نکال لئے گئے ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ قبائلی طبقہ کے شہد جمع کرنے والوں میں ا س کے دانت نکال لئے ۔محکمہ جنگلات کے افسروں نے یہ بات بتائی۔یہ واقعہ چونکادینے والا ہے کیوں کہ تجارت پر امتناع کے باوجود ہاتھی دانت کی بازار میں کافی طلب ہے ۔ کوڈاگو کے کیٹی ماٹی رینج کے کوفی اسٹیٹ میں پیش آئے ایک اور واقعہ میں نرہاتھی مردہ پایا گیا۔اگرچہ کہ سینئر افسروں نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کو گولی ماری گئی لیکن پوسٹ مارٹم سے ہی اس بات کی تصدیق ہوسکتی ہے ۔ڈاکٹر اوما شنکر جنہیں پوسٹ مارٹم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ' نے کہا کہ اسٹیٹ اسٹاف نے تعاون نہیں کیااور انہوں نے اس علاقہ سے نعش کو لے جانے پر اصرارکیا۔ایک اور واقعہ میں نر ہاتھی چند دن پہلے ناگرہول پارک کے کالا ہلہ رینج کی کھائی میں گرپڑا۔ تاہم کل ہی اس کا پتہ چلا۔


Share: